پاکستان سمیت 6 ممالک کو سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت 6 ممالک کو سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت
پاکستان سمیت 6 ممالک کو سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی گئی، اس کے علاوہ تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقلی کے قانونی معاملات مکمل کرلئے گئے ہیں، رقم اسی ہفتے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ تین اچھی خبریں سامنے آئی ہیں، اول پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

دوم سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی پاکستان منتقلی سے متعلق تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں اور یہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو مل جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ براہ راست فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی سعودی عرب جانے سے قاصر اور پریشانی کا شکار تھے اب ان کے لیے آسانی پیدا ہوجائے گی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ فلائٹس مرحلہ وار کس طرح شروع ہوں گی یہ جلد معلوم ہوجائے گا، حکومت اس فیصلے پر سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی شکرگزار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ

 واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی آج ہونے والی ہڑتال کے باعث ملک میں شہریوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا رہا۔ جبکہ زیاد ہ تر پیٹرول پمپس بند رہے۔

Related Posts