پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند رہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ اب حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے دوران معاہدہ طے پا گیا اور ڈیلر مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم ڈویژن ،ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے 99 پیسے اضافے کی منظوری لے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

یاد رہے کہ ہڑتال کے باعث زیادہ تر پیٹرول پمپوں پر پٹرول ناپید ہوگیا تھا، کئی جگہوں پر عوام کی بڑی تعداد پٹرول حاصل کرنے کے لئے طویل قطاروں میں اذیت کا شکا رہی۔

پی ایس او اور دیگر پیٹرول پمپس کھلے ہیں، عوام پریشان نہ ہوں۔وزارتِ پیٹرولیم

ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول ناپید ہونے کے باعث شہری سراپا احتجاج تھے اور حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کررہے تھے تاکہ انہیں اس پریشانی سے چھٹکارا مل سکے۔