جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستانی طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے جرمن کمپنی ایس اے پی نے پاکستانی طلباء کو مفت سوفٹ ویئر اور تربیت دینے کا اعلان کردیا۔

جرمن کمپنی ایس اے پی کے کنٹری منیجر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ آئی ٹی ماہرین کی کمی ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے ایس ای پی نے مخلتف تعلیمی اداروں کے طلبہ کےلیے تربیتی کورس اور سافٹ ویئر مفت کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 میں کونسی سوشل میڈیا ایپس زیادہ استعمال کی گئیں؟

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل بہت اچھے ہیں۔ بہت جلد سیکھنے اور محنت کرنے کے عادی ہیں۔ اس لئے انہیں دنیا بھر میں اور خصوصا عرب ملکوں میں ہاتھوں ہاتھ ملازمت پر رکھاجاتا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان میں آئی ٹی ماہرین کی قلت ہے۔ جس کو دور کرنےکے لئے ایس اے پی کے تربیتی سافٹ ویئر تک تعلیمی اداروں کو مفت رسائی دیدی ہے۔

پاکستان کے معاشی مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی شدید ضرورت ہے اور آئی ٹی کی ایکسپورٹ اس کمی کو دور کرسکتی ہے۔ مگراس کے لئے حکومتی سطح پر پالیسی اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔

ثاقب احمد کا کہنا تھاکہ ملکی مشکل معاشی حالات کی وجہ سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترارہی ہیں کیونکہ انہیں اعتماد نہیں کہ وہ اپنا سرمایہ اور منافع باآسانی بیرون ملک منتقل کرسکیں گی۔

Related Posts