بابراعظم کا ایک اور اعزاز، سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
Double delight for Babar Azam 🤩
After being named the ICC Men’s ODI Cricketer of the Year, the Pakistan star bags the Sir Garfield Sobers Trophy for the ICC Men’s Cricketer of the Year 👏#ICCAwards
— ICC (@ICC) January 26, 2023
بابراعظم یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔
بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
کپتان بابراعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔