سلمان خان کا خواتین کے لباس سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان کا خواتین کے لباس سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
سلمان کا خواتین کے لباس سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں کے سیٹ پر خواتین کے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، دبنگ خان کا کہنا تھا کہ عورت جتنی ڈھکی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ شوئیتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کا بیان سامنے آیا تھا کہ جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول لاگو کئے تھے کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو اور ان پر سختی سے عمل کروایا گیا تھا۔

سلمان خان کو اداکارہ کے بیان کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر پلک تیواری کو اپنے بیان کی وضاحت جاری کرنا پڑی تھی۔

دبنگ خان نے بھارت کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں ان سے متعدد سوالات ہوئے۔

سلمان خان نے کہا کہ میرے خیال سے عورتوں کا جسم انمول ہے، وہ جتنی ڈھکی ہوئی ہوں گی تو مجھے لگتا ہے اتنا ہی بہتر ہے، آج کل کا ماحول تھوڑا سا عجیب سا ہے، یہ لڑکیوں کا چکر نہیں ہے بلکہ لڑکوں کا چکر ہے جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔

مزید پڑھیں:فیروز خان نئے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو اس نظر سے نہ دیکھ سکیں، جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سارے فیملی کے ہمراہ جا کر دیکھتے ہیں۔

Related Posts