سہانا خان کے اٹلی میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے اٹلی کے شہر میلان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

اداکارہ سہانا خان ان دنوں اٹلی کے شہر میلان میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں سے دلکش تصاویر لمحہ بہ لمحہ مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سہانا خان نے نو تصاویر پر مشتمل کولاج شیئر کیا جس میں انہیں میلان کی سڑکوں اور تفریحی مقامات پر قیمتی لمحات کو خوب انجوائے کرتے دیکھاگیا۔

پہلی تصویر میں سہانا خان بلیو ڈینم اور سیاہ اوور کوٹ کے ساتھ گرے ٹاپ میں ملبوس ہیں جو میلان کی  سڑکوں پر پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ ایک اور سنیپ شاٹ میں، وہ سیاہ اور سفید پولکا ڈاٹ باڈی کون ڈریس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہے۔

 انسٹاگرام پر پوسٹ کا کیپشن دیتے ہوئے، سہانا خان نے لکھا، “Ciao.”

لذیذ لوازمات اور کھانوں سے لطف انداز ہونے کے ساتھ تاریخی مقامات پر گھومتے پھرتے سہانا خان کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ سہانا خان نے اپنی اداکاری کا آغاز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی آرچیز ’سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Related Posts