وزیرِ تعلیم سعید غنی کا مڈل تک تمام امتحانات یکم سے 15 جون تک کروانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Minister assures to take govt on-board in decisions making

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  صوبہ سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے مڈل تک تمام کلاسز (پہلی سے آٹھویں جماعت) کے امتحانات یکم سے 15 جون تک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع کیا جائے گا جبکہ  مڈل کلاسز کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے۔

بات چیت کے دوران وزیرِ تعلیم نے کہا کہ نئی کلاسز 15 تاریخ کے بعد ہوں گی جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع کیے جائیں گے۔ نتائج اگست میں سامنے آئیں گے۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ انٹر کلاسز کے امتحانات 6 جولائی سے ہوں گے جبکہ کلاسز یکم اگست سے شروع ہوں گی۔ انٹر کے نتائج 15 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

اسکولز سیل کرنے کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ بغیر اجازت اسکول کھلیں گے ان کو سیل کردیا جائے گا۔ لوگوں کو حالات کے تحت حکومت سے تعاون کرنا ہوگا۔ اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

سعید غنی نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو گھرں میں رکھیں۔ بچوں کی صحت کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈوانس فیس مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈوانس فیس  پر عدالت نے پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پاکستان بھر میں چھٹیوں پر ایک متفقہ فیصلے کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے۔ تفتان میں کورونا وائرس کے خلاف بنیادی تقاضے پورے نہیں ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا مخالف اقدام اٹھاتے ہوئے میڈیا نمائندگان کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ 

 صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے  1 ہفتہ قبل  اعلان کیا کہ 16 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے جبکہ میڈیا نمائندگان امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ 

مزید پڑھیں: میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد

Related Posts