کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کچھ کرنے کو تیار نہیں، پیپلز پارٹی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani and Nasir Shah called on Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی رہنماؤں اور سندھ حکومت کے وزراء کی اہم ملاقات ، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے شہر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے شہرقائد کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، سعید غنی نے کہا کہ کچھ عناصر شہر قائد کے مسائل کے حل کے بجائے ان کی بنیاد پر اپنی مذموم سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کراچی سمیت پورے سندھ کی انتظامی صورت حال پر آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناصر شاہ سے بارشوں کے بعد شہر قائد کی صورت حال کے حوالے بھی دریافت کیا۔

ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی طور پر ایم کیوایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔ شہر قائد سے منتخب ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت اور پی پی پی کے جیالے رہنما و کارکنان بارشوں کے بعد کے حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، سندھ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے آئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، گورنر سندھ

Related Posts