پیٹرولیم لیوی کی مد 220 ارب روپے جمع! حکومت کا مزید 1456 ارب وصول کرنے کا منصوبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے جبکہ رواں مالی سال کیلئے مجموعی وصولیوں کا ہدف1676 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سمیت مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے رواں مالی سال میں 1 ہزار 676 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ابتدائی دو ماہ میں 220 ارب روپے کی وصولی اس ہدف کی جانب پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 میں بھی پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئی تھیں۔حکومت نے اس مد میں ابتدائی طور پر 1 ہزار 468 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا تھا تاہم مالی سال کے اختتام تک مجموعی وصولیاں بڑھ کر 1 ہزار 567 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال میں حکومت کو مقررہ ہدف کے مقابلے میں تقریباً 100 ارب روپے اضافی حاصل ہوئے۔

رواں مالی سال کے لیے حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید بلند ہدف مقرر کیا ہے جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں کو 1 ہزار 676 ارب روپے تک پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی وفاقی حکومت کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے جو پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کی جاتی ہے تاہم اس ٹیکس کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید اور احتجاج بھی سامنے آتا رہا ہے۔

Related Posts