عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں منگل کو کمی ہوگئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 114 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی گر گئی۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد گھٹ کر 4 ہزار 114 ڈالر 48 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں اس کے برعکس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.2 فیصد بڑھ کر 4 ہزار 123 ڈالر 50 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے۔ اسپاٹ سلور کے نرخ 0.5 فیصد کمی کے بعد 53 ڈالر 14 سینٹ فی اونس پر آگئے، جبکہ پلاٹینم کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1,576 ڈالر 44 سینٹ فی اونس پر برقرار رہی۔
اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 1,039 ڈالر 47 سینٹ فی اونس پر آگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








