پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، مگرغریبوں کے سروں سے چھتیں چھین لی گئیں، بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، مگرغریبوں کے سروں سے چھتیں چھین لی گئیں، بلاول
پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، مگرغریبوں کے سروں سے چھتیں چھین لی گئیں، بلاول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچاس لاکھ گھر وں کا وعدہ کیا گیا، مگرغریبوں کے سروں سے چھتیں چھین لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تباہی عمران خان نے ملک میں کی اس تباہی سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ ہم ان کو موقع نہیں دے سکتے۔ ہم نے گلگت بلتستان کو وزیراعظم سے بچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا، لیکن غریبوں سے چھتیں چھین لی گئی ہیں۔ آج تک کوئی نوکری نہیں دی گئی۔ ہر ادارے کے ملازم، عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ آج ہمارے سرکاری ملازم، لیڈی ہیلتھ ورکز احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہہم نے اپنی فوج اپنے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ ہم نے تنخواؤں، پنشن میں اضافہ کیا۔ اگر سب معیشت میں حصہ ڈالیں گے تب ہی ملک ترقی کرے گا، بینظیر بھٹو شہید نے پورے ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کی خدمت کرنا چاہتی ہے، امید کرتا ہوں مجھے گانجے کی عوام مجھے نا امید نہیں کریں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام میرا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو گندم کی سبسڈی گلگت بلتستان کے لیے شروع کی تھی وہ آج تک یہاں کی عوام کو مل رہی ہے۔ آپ کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی۔ یہ نا صرف ایک الیکشن مہم ہے بلکہ آپ کے حقوق کے لئے جدوجہد ہے۔

Related Posts