لندن : پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سٹار 2017 کے بعد پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بنے ہیں۔
اسٹارفٹبالر نے ایک سال کے دوران میدان میں 4 کروڑ 60 لاکھ جبکہ میدان سے باہر 9 کروڑ ڈالرز کمائے۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کا شوہر پر جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے سعودی کلب سے معاہدے کی مالیت 20 کروڑ یورو سے زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ فوربز کی فہرست میں ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی 13 کروڑ ڈالرز آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے 12 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے اور وہ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔