راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بچی اور بچے سے زیادتی کے دو ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بچی اور بچے سے زیادتی کے دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، بچی اور بچے سے زیادتی کے دو ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچے اور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 4 سالہ بچی اور 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو بچوں کے نانا اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ روات پولیس کو متاثرہ بچی کے نانا سمیع اللہ نے درخواست دی کہ اس کے بھتیجے کی 04 سال بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسے کسی نامعلوم شخص نے مارا پیٹا، بچی کے زخمی ہونے پر پولیس نے میڈیکل کروایا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی کوشش سامنے آئی۔

دوسری جانب تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچے کے والد علی عبداللہ نے درخواست دی کہ اعجاز نامی شخص نے اس کے 10 سالہ بیٹے کو ورغلا کر زیر تعمیر مکان میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، جس پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

Related Posts