کراچی کے مختلف علاقوں میں 20 اکتوبر کو کے الیکٹرک کی جانب سے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بند رکھنے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے رات تک بجلی کی بندش متوقع ہے جس کے باعث متعلقہ علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق پول سیون، گبول ٹاؤن، عبداللہ شاہ غازی گوٹھ، آرمی فلیٹ، عسکری فائیو، عاطف لطیف آر ایم یو، بلال کوچ، بی ایس کے اسکول، چالچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، چاند مارکیٹ (پی 59)، چیپل بلڈر، کرسٹل آئس، ڈیفنس پمپنگ فور، ڈیفنس 12، دوست محمد، دعا چوک آر ایم یو، ای ایف یو، فلک نور مسجد آر ایم یو، فیصل گارمنٹ، گنہوار خان گبول، گوہر گرین سٹی، ہاشو اپارٹمنٹ اور اخلاص چوک کے فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔
اسی طرح اسلامیہ کالونی، جمعہ خان، کراچی ایڈمن ٹو، کاراکا پاک، کے ڈی اے واٹر پمپ، لانڈھی بی، مچھر کالونی، مشرق سوسائٹی، مرچنٹ کنسٹرکشن، نازیہ اسکوائر، نیوٹری پاک، پی اینڈ ٹی کالونی، پی 10 آر ایم یو، پاکستان لیف، پہلوان گوٹھ، رضویہ سوسائٹی، ایس ایم عبید، صدیق گوٹھ، سمٹ بینک، سویپر کوارٹر اور ون مارک (پی 31) کے فیڈرز بھی مرمتی کام کے باعث متاثر ہوں گے۔
بجلی کی بندش کے اوقات
شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 5 بجے شروع ہوگی جبکہ بیشتر فیڈرز پر بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان معطل کی جائے گی۔ بعض مقامات پر بجلی کی بندش رات 9 بجے سے آگے تک جاری رہنے کا وقت درج ہے جبکہ دوست محمد فیڈر کے لیے رات 10 بجکر 59 منٹ تک کا وقت دیا گیا ہے۔
پول سیون، گبول ٹاؤن اور چاند مارکیٹ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش شام 4 بجکر 59 منٹ تک متوقع ہے، جبکہ بعض فیڈرز پر بحالی کا وقت شام 5 بجے سے 6 بجے کے درمیان درج کیا گیا ہے۔ نیوٹری پاک فیڈر پر صبح 11 بجے سے رات 9 بجکر 59 منٹ تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضروری امور پہلے سے مکمل کرلیں اور بجلی سے چلنے والے آلات کے استعمال کی منصوبہ بندی کرلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








