وفاقی وزیر حماد اظہر بھی کورونا کی زد میں آگئے،گھر میں قرنطینہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI considers Hamad Azhar as candidate for Lahore mayor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے، انہوں نے اپنا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔ حماد اظہر کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد سیاسی شخصیات بھی کورونا وائرس کی زد میں آچکی ہیں، ان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر شامل ہیں۔

Related Posts