راولپنڈی میں سفاک ملزمان مسواک بیچنے والی لڑکی کو اغوا کر کے کئی روز تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ لڑکی 13 دن بعد اغوا کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مدعیہ بہن نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میری 15 سالہ بہن میرے ساتھ مسواک فروخت کر رہی تھی، واہ کینٹ بیرئر 3 کے قریب بہن پیچھے رہ گئی اور لاپتہ ہوگئی۔
بہن نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اگست کو بہن نے نامعلوم نمبر سے کال کر کے بتایا اسے اغوا کیا گیا ہے اور کئی روز تک 3 اغوا کار اسے مسلسل جنسی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
بعد ازاں واقعے کی تفصیلات جاننے کے بعد پولیس نے اغوا کے 13 دن بعد 365 بی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ ایسے واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری اہم ہوجاتی ہے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کم عمر ہوں یا انہیں کسی قسم کے دباؤ، دھمکی یا جبر کا سامنا ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفتیش، شواہد اکٹھے کرنے، مشتبہ افراد کی شناخت اور متاثرہ افراد کے تحفظ کو یقینی بنانا تحقیقات کے بنیادی مراحل میں شامل ہوتا ہے۔ ایسے مقدمات میں قانونی کارروائی کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








