پاکستان کے مشہور یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنی ذاتی زندگی کے تاریک پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسا ہلا دینے والا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
جنید اکرم نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ انہیں اپنے ہی 6 سالہ جگر گوشے سے ملنے نہیں دے رہی ہیں اور وہ اس کٹھن گھڑی میں ایک باپ کی بے بسی کا شکار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں جنید اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس خاندانی اور نجی تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ اور نجی طریقے آزما لیے ہیں لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے اس لیے وہ اپنے بچے سے ملاقات کے حق پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یو ٹیوبر نے موثر انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک 6 سال کے معصوم بچے کو کبھی بھی دو بالغ افراد کے درمیان ہونے والے ذاتی تنازعات یا جھگڑوں کا نشانہ یا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
جنید اکرم نے کہا کہ اب یہ تہیہ کر لیا ہے کہ بطور والد اپنے قانونی حقوق کے تحفظ اور سب سے بڑھ کر اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کی خاطر اب وہ باقاعدہ اور مناسب قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








