سیتا اور رام کی کہانی پر مبنی رنبیر کپور کی فلم ”رامائن“ کب ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار نتیش تیواری کی سیتا اور راون کی کہانی پر مبنی نئی فلم ”رامائن“ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے۔

ہندو مذہب میں رام اور سیتا بہت اہمیت کے حامل کردار ہیں اور فلم میں رنبیر کپور رام یعنی خود اپنے ہی بھگوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ رامائن کے مطابق راون وہ کردار ہے جس نے سیتا کو اغواء کیاتھا۔

ہندی فلموں کے شائقین بخوبی جانتے ہیں کہ راون کے عموماً  9 سے 10 سر ہوتے ہیں اور ہندو مذہب کے پیروکار اس کا پتلا بنا کر اسے مخصوص طریقے سے تیر مار کر جلاتے ہیں۔ فلم میں سائی پلوی ہیروئن ہوں گی۔

سائی پلوی ساؤتھ انڈین سینما کی صفِ اوّل کی اداکارہ ہیں جبکہ ایک اور ساؤتھ انڈین اسٹار یش بھی فلم میں راون کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کی ریلیز کا مقصد ہندو دھرم کے عقائد کو فروغ دینا ہے۔

شنید ہے کہ فلم کا رسمی اعلان 17اپریل کو ہوگا۔ فلمساز منصوبہ بنا رہے ہیں کہ فلم کو آئندہ برس 2025 میں ہندوؤں کے مشہور تہوار دیوالی کے موقعے پر ریلیز کیا جائے۔ فلم میں دیگر بالی ووڈ اسٹارز بھی اداکاری کریں گے۔

رامائن کے دیگر اداکاروں میں سنی دیول، راکل پریت سنگھ، لارا دتا اور دیگر شامل ہیں جو ہنومان، شرپناکا، کائیکی اور دیگر مختلف کردار نبھائیں گے۔ تاحال لکشمن کے کردار کو کسی اداکار کو دینے کا فیصلہ نہیں کیاجاسکا۔

Related Posts