راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل سے کورٹ میرج کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل خان سے کورٹ میرج کرلی۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت اور اُن کے دوست عادل خان کی شادی کی تصویر گردش کررہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)

قبل ازیں راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کی والدہ کو دوبارہ برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے وہ شدید بیمارہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ میں والدہ کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دی کشمیر فائلز کی آسکر کیلئے نامزدگی، سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا ردعمل

واضح رہے کہ عادل خان سے پہلے بھی راکھی ساونت نے 2020 میں برطانیہ کے ایک بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اگلے سال ہی ختم ہوگئی تھی۔

Related Posts