’یہ 2023 ہے اور بھارتی اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایسا نظر آتا ہے‘ مشن مجنو کے ٹریلر پر میمز کی بھرمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’مشن مجنو‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

مشن مجنوں فلم انڈین ایجنسی کے ایسے مشن کی کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ (سدھارتھ ملہوترا) کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارت سے پاکستان جاسوسی کرنے آتے ہیں اور وہاں درزی کا رُوپ دھار کر اپنا کام کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستانی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم مشن مجنوں 20 جنوری کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل سے کورٹ میرج کرلی

فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے گیٹ اپ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts