تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کریں گے جبکہ عوام کو جس مہنگائی کا سامنا ہے، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

پارٹی رہنما اصغر بھٹی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں ہوں گے جبکہ ملک میں مشکلات کے پہاڑ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا، مولانا فضل الرحمان 

میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل آڈیو لیکس کا دور دورہ ہے، سیاستدانوں کو اپنے بیانات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں کسی پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں کروں گا۔ استعفوں کا ایک طریقہ کار اور رولز موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے استعفے سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دئیے، اسپیکر استعفے کسی کے دباؤ پر قبول نہیں کرتا۔

راجہ پرویز اشرف نے ملک کی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس آتی ہے تو ویلکم کریں گے۔ اسحاق ڈار معاشی امور کے ماہر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وہ حالات بہتر کردیں گے۔