عمران خان کی آڈیو کس نے لیک کی؟ فواد چوہدری نے نام بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیک کرنے والے کا نام بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آڈیو وزیر اعظم شہباز شریف کے میڈیا کو آرڈینیٹر نے ریلیز کی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو بدر شہباز کے اکاؤنٹ سے ریلیز ہوئی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے آفیشل کو آرڈینیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ آڈیو شہباز شریف کی اجازت سے ریلیز ہوئی۔ آڈیو لیکس تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کا اسمبلی واپسی پرخیرمقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ آڈیو لیکس پر تحقیقات ضروری ہیں۔ عمران خان کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی باتیں لیک ہورہی ہیں۔ بہت سے لوگ اس قسم کی ریکارڈنگ میں دلچسپی لیتے ہیں۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستان میں اس قسم کے لیکس پر بہت کام کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کو ہیک کرنا قابلِ قبول نہیں۔

سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق سنجیدگی سے نہیں لیے جاتے جب تک کوئی بڑا آدمی نہ پھنسے۔ تصاویر پر بلیک میلنگ کی جاتی ہے اور کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ جن لوگوں نے میرے گارڈ کو پرسوں راستے سے اٹھا لیا ہے، ان کے قریب پہنچ چکا ہوں۔ میری معلومات لیک کرنے کے پیسے آفر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات سے سب واضح ہوجائے گا۔ سفارتی آداب کے تحت سائفر عوام میں نہیں لایاجاسکتا، تاہم چیف جسٹس تحقیقات کراسکتے ہیں۔ امریکا سے براہِ راست جھگڑا نہیں چاہئے، عمران خان نے بھی امریکا کا نام نہیں لیا تھا۔ میڈیا نے تمام چیزیں بے نقاب کردیں۔ عمران خان ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔