کراچی میں گھنگھور گھٹائیں، مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، گہرے بادل بارش لے آئے، مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔

کراچی میں کئی رو ز سے جاری شدید گرمی کے بعد آج مون سون کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا، گہرے بادلوں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

گھارو، لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، گڈاپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں  میں تیز آندھی کے ساتھ  بارش ہورہی ہے۔

گرمی اور حبس کے ستائے شہری  گھروں سے نکل آئے ہیں جبکہ شہر میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش سے قبل گٹر ابل پڑے، اہم شاہراہیں زیر آب

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  بارش کا یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا جبکہ شہر میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے بھی خدشات ہیں۔

Related Posts