کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔قاری عثمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔قاری عثمان
کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔قاری عثمان

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ بد ترین ظلم ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ شدید گرمی میں شہریوں پر مزید آگ برسا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام کیماڑی قاری محمد عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 سے 15 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے الیکٹرک کی بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی حکومت کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرے ورنہ بے روزگاری اور مہنگائی کے ڈسے ہوئے شہری کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ ڈائریکٹر فائنانس کے لئےسونے کی چڑیا بن گیا

جمعیت علمائے اسلام کیماڑی کے سربراہ قاری محمد عچمان نے کہا کہ ماہِ مبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے کے الیکٹرک انتظامیہ نے تکبر اور غرور میں بد مست ہو کر گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ یوں محسوس ہورہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ عوام کو خیرات میں مفت بجلی دینے کی سزا دے رہی ہے۔

جے یو آئی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ ڈبل ٹرپل ناجائز بلز اور غیر قانونی جرمانے وصول کرنے کے کالے دھندے پر تلی ہوئی ہے۔ اگر کوئی ناجائز بلز اور جرمانے ماننے سے انکار کرے تو انہیں کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی دھمکیاں دی جارہی ہوتی ہیں۔ کے الیکٹرک انتظامیہ بے لگام ہاتھی بنتی جارہی ہے، نہ جانے ان کی پشت پناہی کون سی قوتیں کرتی ہیں؟

قاری محمد عثمان نے کہا کہ شاید کے الیکٹرک عمران خان والی دھمکیوں کا سہارا لے رہی ہے کہ مجھے باہر نکالا گیا تو میں بہت خطرناک ثابت ہوں گا۔ صوبائی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے بد ترین ظلم کا نوٹس لیں۔ غیر ضروری لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔ 

Related Posts