5مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
عوام کیلئے خوشخبری، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ 5مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں گے، اس دوران حالات خراب ہونے کی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو گرفتاریوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام کھلا خط۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ آپ کرونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن کرکے ابنا لوہا منوانا چاہتے ہیں، لیکن آپ صوبے کے غریب ٹرانسپورٹرز، غریب ورکروں اور غریب مزدوروں کو فاقوں اور موت سے دوچار کیے ہوئے ہیں،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ یکم مئی کوگاڑیاں سڑکوں پرلائیں گے۔

وزیراعلیٰ صاحب ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے لیکن حکومت کے لئے ایسے حالات پیدا نہیں کریں گے جس سے شہر کے حالات خراب ہوں،ہم نے وفد کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی سے ملاقات کی تھی، صوبائی وزراء کو تجویز دی کہ گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دیتے تو تو وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹ اور ورکرزکے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں۔

سعید غنی صاحب نے جواب دیا کہ مرکز نے ہماری کوئی مدد نہیں کی اس لیے ہمارے پاس فنڈ ختم ہوگئے ہیں۔ سندھ کی وزراء نے کہا کہ امدادی پیکج تو نہیں دے سکتے، ایس او پیز کے تحت گاڑیاں چلانے کی اجازت دیں گے۔ جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ نے سندھ ایر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کو کہا کہ ہم گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ خدا کا خوف کریں اور کراچی کے عوام کو فاقوں سے بچائیں۔ گاڑیوں کو چوراہوں پر کھڑا کرکے ٹرانسپورٹر اور مزدور اپنے بچوں سمیت اپنی گاڑیوں کو آگ لگائیں گے، غریب ٹرانسپورٹرز کی معاشی بد حالی کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

Related Posts