ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا، فوادچوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری
ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہنا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہوگی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی،ٹی ایل پی اور جے یو آئی اوپر آئیں تو پاکستان نیچے جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں، ہر حلقے کی اپنی مینجمنٹ کرنی پڑتی ہے، مینجمنٹ ایشو کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے چار، چار لوگ الیکشن لڑیں گے تو شکست ہی ہوگی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ری پلیسمنٹ اگر جے یو آئی ہے تو پھر سوچنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی، ان کی امید ہوتی ہے تو یہ بوٹ پالش لیکر پہنچ جاتے ہیں، امید پوری نہ ہوتو جلسوں میں الزامات لگاتے ہیں، یہ لوگ اسی تنخواہ پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو منظم کریں، کارکنوں کو چاہیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں، پی ٹی آئی تنہا قومی جماعت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،کسانوں کو بھی اضافی آمدنی ملی ہے،کپاس کی فصل کی پیداوار میں 19.5 فیصداضافہ متوقع ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جبکہ کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے اورانکم ٹیکس میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایاگیا، مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا،34ارب روپے کی آئی پی پیز کو ادائیگی کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ اوآئی سی اجلاس بھی پاکستان میں ہوگا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، ن لیگ دورمیں بجلی کے مہنگے پلانٹس لگائے گئے اور اب یہ لوگ ہمیں معیشت ٹھیک کرنیکا بھاشن دیتے ہیں،نوازشریف اورزرداری دور کے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست خارج

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سیمتعلق ٹینڈر جاری کرے،کابینہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکا 55 ارب ڈالر کا قرض واپس کرچکے ہیں۔

Related Posts