حکومت نے عمران خان دور کے وزیروں کے نام ای سی ایل سے کیوں نکالے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اور شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور کے وزراء کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور (اگست 2018 سے اپریل 2022) کے وزراء کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دئیے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی، فرح خان اور سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان، سابق وزیر مواصلات مراد سعید اور اعظم سواتی کے علاوہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، سابق وزیر بحری امور علی زیدی اور خسرو بختیار کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دئیے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کے نام بھی ای سی ایل سے خارج ہوگئے۔

Related Posts