کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بحال نہ ہوسکی، لوڈ شیڈنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں سرکاری دعووں کے باوجود تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 24 گھنٹوں بعد بھی 35فیصد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دورۂ قطر، اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خزانہ علی بن احمد سے ملاقات

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے 2000 میں سے 1300 فیڈرز پر بجلی بحال ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال فیڈرز پر لوڈ بیلنس کرنے کیلئے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کی لود شیڈنگ جاری ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں اور اسکول جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی علاقوں میں گیس اور پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کے بعد پھر لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔

خاص طور پر بہادر آباد، دھورا جی، عسکری 4، گلستانِ جوہر، اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد میں 20 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تھی جو پھر چلی گئی۔ محمود آباد، منظور کالونی، ڈیفنس ویو، قیوم آباد، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

ملک بھر میں جاری بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی متاثر ہوئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس تیل کے ذخائر ختم ہوگئے۔ موبائل ٹاورز بند اور سروسز کی معطلی سے شہریوں کے رابطے منقطع ہونے لگے۔