پی ٹی آئی رہنماؤں نے مریم نوازکو سیاسی چڑیل قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI leaders criticize Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جادو ٹونہ سے حکومت چلانے کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے مریم نوازکوسیاسی چڑیل قرار دیدیا۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔

 

انہوں نے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:
عمران خان جادو ٹونہ کے ذریعے ملک چلا رہے ہیں، مریم نواز

بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں ؟،ایک سیاسی چڑیل دوسروں کو جادوٹونے کا طعنہ دے رہی ہے، اس سیاسی چڑیل سے نہ چچامحفوظ ہے اور نہ کوئی اور۔۔وہ کونسے جنات تھے جو پاکستان کا پیسہ باہر لے گئے؟کیاآپکے تہہ خانوں میں جنات، چڑیلیں دولت بانٹ رہی تھیں؟۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ ہم پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی جس کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنے کا ذخیرہ موجود ہے۔

Related Posts