سینیٹ الیکشن: تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار چن لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن: تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار چن لیا
سینیٹ الیکشن: تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار چن لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پاکستان تحریکِ انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کیلئے عبدالقادر کی جگہ نیا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ ظہور آغا کو دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پہلے منتخب کیے گئے امیدوار عبدالقادر کی جگہ ظہور آغا کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ دے دیا۔ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کا امیدوار بدل دیا گیا ہے۔

بزنس مین عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر تحریکِ انصاف نے ظہور آغا کو دے دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے عبدالقادر کے نام پر اعتراض کرتے ہوئےانہیں پیراشوٹر قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے۔

خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم کے نام پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے فائنل ہوئے،خیبرپختونخوا کی ٹیکنوکریٹ سیٹ سے ڈاکٹر ہمایوں مہمند کا نام فائنل کیا گیا، خیبرپختونخوا سے فلک ناز چترالی کا نام خواتین نشست کیلئے فائنل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے سینیٹ امیدواروں کا اعلان کردیا،بڑے بڑے نام شامل

Related Posts