اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،40ارب 99کروڑکا اضافہ،34ہزار کی نفسیاتی حد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX surges to regain 34,000 points level

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے  34052.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

64.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 40ارب 99کروڑ72لاکھ روپے بڑھ گئی۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی ۔

دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ،تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 314.69پوائنٹس کے اضافے سے34052.61پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 160.42پوائنٹس کے اضافے سے14777.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس  154.84 پوائنٹس کے اضافے سے24401.25پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 364کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ97میں کمی اور32میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب20ارب7کروڑ86لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب61ارب7کروڑ58لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو16کروڑ6لاکھ30ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو پیر کے مقابلے میں65لاکھ9ہزار شیئرز زائد ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت27.27روپے کے اضافے سے 390.87روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت22.60روپے کے اضافے سے1263.93روپے ہو گئی جبکہ90روپے کے کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7 ہزار روپے اورفلپ مورس کے حصص80روپے کی کمی سے 1800روپے پر آ گئی۔

نمایاں  کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، یونٹی فوڈز،میپل لیف ، پاک الیکٹران ،پاک ریفائنری ،ہیسکول پٹرول ،غنی گلوبل، بل گلاس ،جہانگیر صدیقی اور آدم جی انشورنس کے حصص سرفہرست رہے۔

Related Posts