پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن ہی شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن ہی شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے، دن کا آغاز ہی 367 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آج 100 انڈیکس 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے 42 ہزار 424 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید برآں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ابھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم سے کم پڑے جب کہ  ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہوگی تو ڈالر اوپرجائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ مخلوط حکومت بھی ڈالر کو مستحکم رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ اس مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان کی بنیادی مسائل میں حکومت کے لیے پیٹرول پر سبسڈی انتہائی اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

Related Posts