ماہرین کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
ماہرین کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ماہرین نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی ختم کرکے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرینِ معاشی امور محمد سہیل، خاقان نجیب، عابد سلہری اور یوسف نذر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا جو آج 194 روپے پر جا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

 نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک بھر میں مہگنائی بڑھ جائے گی، البتہ ایسا کیا جاسکتا ہے کہ حکومت غریب اور موٹر سائیکل سواروں کو الگ سبسڈی فراہم کرے۔

پروگرام کے دوران ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اسمارٹ کارڈ صارفین کا ڈیٹا موجود ہے جس کی مدد سے موٹر بائیک والے سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔ ذخیرہ اندوز سبسڈی کی وجہ سے ہی تیل اسمگل کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Related Posts