پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، 32 ہزار 806 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، 32 ہزار 806 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، 32 ہزار 806 پوائنٹس پر کاروبار کا اختتام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کاربار کے دوران معمولی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 32 ہزار 806 پوائنٹس پر ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 32 ہزار 850.83 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد کاروبار میں مجموعی طور پر 44 اعشاریہ 45 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں اعشاریہ 14 فیصد مندی کے بعد 32 ہزار 806 اعشاریہ 38 کی سطح پر  کاروبار کا اختتام ہوا جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران تیزی دیکھنے کو ملی۔ 100 انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ پورے دن جاری رہا۔پہلے 2 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کااضافہ

Related Posts