اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایک روزہ تعطیل کے بعد بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 45400پوائنٹس سے بڑھ کر 45500پوائنٹس پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ52.13فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ،ٹیلی کام ،پیٹرولیم، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45600پوائنٹس کے قریب جا پہنچا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرا نہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکے ایس ای100انڈیکس میں136.87پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45407.33پوائنٹس سے بڑھ کر 45544.20پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 50.99 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18800.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31081.32پوائنٹس سے بڑھ کر 31092.28پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 15 ارب95 کروڑ 40لاکھ 96ہزار 360روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی 80کھرب 29ارب43 کروڑ 65لاکھ 36 ہزار 13روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 45ارب39 کروڑ 6لاکھ 32ہزار 373روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 25کروڑ روپے مالیت کے  40کروڑ 96لاکھ  81ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 22ارب روپے مالیت کے  44 کروڑ9 لاکھ 89 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس45593.61پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس45255.55پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر399کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،180میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 5کروڑ 45لاکھ،پی ٹی سی ایل 3 کروڑ72 لاکھ، بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ92لاکھ ،حیسکول پیٹرول 2کروڑ53لاکھ اور ازگارڈن نائن 2کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھاؤ میں 86.20روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2837.00روپے ہو گئی اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت 46.00روپے کے اضافے سے 2050.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں500.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 14000.00روپے ہو گئی اسی طرح 58.50روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1050.00روپے پر آ گئی۔

Related Posts