جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرلی
جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینبرا: جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلوی ویمن ٹیم کو ٹی20 میچ میں ہرا دیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میں 143 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کئے۔

جنوبی افریقا کی کپتان لورا والوارڈ نے ناقبل شکست نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، جبکہ ٹیم کی جانب سے میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کپتان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلا میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 منگل 30 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts