ڈانس گرل کو پرموٹ کرنا ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا، عوام کی شدید تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹی وی میزبان ندا یاسر پر ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے اپنے شو کے ذریعے فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

ندا یاسر نے چند روز قبل میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ٹوئٹر پر #NidaStopObscenity کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں صارفین ندا یاسر کو فحاشی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور ان پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ وہ اپنے مارننگ شو میں صرف اسی قسم کی فضول چیزوں کو کیوں پروموٹ کرتی ہیں؟

ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ندا نے کبھی اپنے شو میں سائنسدانوں اور یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ کو نہیں بلایا۔

ایک صارف نے لکھا پاکستان کے بچے کبھی تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہونگے جب میڈیا پرفخریہ انداز میں پڑھے لکھے لوگوں کے بجائے ناچنے والوں کو دکھایا جائے گا پھر ہر کوئی بے حیائی اور بے شرمی کی طرف ہی جائے گا، شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا 5 سال کی کوششیں، 29 میڈلزکچھ بھی نہیں۔

2 منٹ کی ڈانس ویڈیو شہرت، احترام اور لاکھوں فالوورز کے ساتھ مستقبل کی معمار ڈانس وغیرہ کامیابی کے ضامن۔

ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا صد افسوس یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟

عائشہ نہ صرف پاکستان میں وائرل ہوئی بلکہ اس کے ڈانس کے چرچے سرحد پار بھی ہوئے، بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اس گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

Related Posts