اسلامیہ کالج کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے پرنسپل کو کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامیہ کالج کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے پرنسپل کو کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرا دیا گیا
اسلامیہ کالج کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے پرنسپل کو کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرا دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : محکمہ کالج ایجوکیشن کے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کے ایماندار اور کالج کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے پرنسپل سید ندیم حیدر کو مافیا کی ایما پر کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرادیا گیا۔ ندیم حیدر کو کسی بھی قسم کا شوکاز جاری کیا گیا ہے نہ ہی کالج کے اساتذہ کی جانب سے کسی بھی کوئی شکایت سامنے آئی ہے۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی نوٹی فکیشن کے مطابق 29 جون کو محکمہ تعلیم کالجز نے لیٹر نمبر SOI(SGA&CD)-2-1/2020/(E-20)کے مطابق گورنمنٹ گرلز چاند بی بی میں عربی کے پروفیسر گریڈ 20کے حفیظ الرحمن کا تبادلہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں بحیثیت پرنسپل تقرر کردیا گیا ہے، جب کہ کالج کے پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر سید ندیم حیدر کو کالج ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین تعلیم کا خیال ہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسرسیّد ندیم حیدر کو پرنسپل کے منصب سے علیحدہ کرنے کیلئے کالج کی نجکاری کی راہ ہموار کرنا ہے، اس سے قبل بھی سید ندیم حیدر کے خلاف بھونڈے الزامات لگا کر معاملہ اینٹی کرپشن بھیجا گیا تھا جسکے بعد، اینٹی کرپشن کی انکوائری میں ندیم حیدر کو بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ندیم حیدر کے خلاف ایک نئی سازش کاآغاز کرتے ہوئے انہیں پرنسپل کے عہدے سے الگ کردیا گیا ہے۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مراد میمن گوٹھ کا سپرٹینڈنٹ شہزاد اختر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سیّد ندیم حیدر سے ملا اور انہیں موبائل فون میں ایک نوٹیفیکشن دکھایا ،جس کے مطابق اس شہزاد اختر کی تعیّناتی اسلامیہ سائنس کالج میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ کی گئی تھی ۔ ندیم حیدر نے نوٹیفیکشن کی اصل (ہارڈ کاپی) مانگی ،مطلوبہ کاپی فراہم کرنے کے بجائے افسر نے پرنسپل سے بدتمیزی اور بداخلاقی کرتے ہوئے کالج سے تبادلہ کروانے کی دھمکی دے کر چلا گیا۔

جس کے بعد پرنسپل ندیم حیدر کو ڈی جی کالجزغلام مصطفی چرن کا فون آیا اور کہا کہ اس کی تعیناتی کا پرپوزل ہمیں بائی پاس کرکے براہ راست کیا گیا ہے ، قواعد کے مطابق کسی بھی افسر کے ٹرانسفر کا پروپوزل آر ڈی آفس سے ڈی جی اور ڈی جی سے سیکرٹری کے پاس جاتا ہے ۔جس کے بعد سیکرٹریٹ رپورٹ ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ نواز شاہانی کا فون آیا جس نے کہا کہ شہزاد اختر کو پوسٹ کرائیں ،جس کے بعد آر ڈی مولانا ڈاکٹر حافظ عبدالباری انڈھنڑ نے کہا کہ یہ آپ سے معافی مانگے گا اور آپ کو جوائن کرائیں۔تاہم شہزاد اختر نے معافی مانگی نہ ہی جوائن ہوسکی۔

واضح رہے کہ اس دوران پرنسپل اسلامیہ کالج ندیم حیدر، سندھ پروفیسر لیکچرر ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے صدر منور عباس کے ہمراہ ملاقات اور دوسری ملاقات میں شپ او نر کالج کے پرنسپل قاضی ارشد ، جامعہ ملیہ کالج کےپرنسپل ذکااللہ ، سپلا کے صدر منور عباس، ڈی جی کالجز اور آر ڈی کالجز کی موجودگی میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں تحریر ی شکایات فراہم کی ۔جس میں درخواست دی کہ بااثر سپرٹینڈنٹ شہزاد اختر کا تبادلہ کہیں اور کردیا جائے ،جس پر سیکرٹری کالجز نے شکایت ڈی جی کالجزکو دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو حل کریں ۔

جسکے بعد ڈی جی کالجز نے بعد ازاں پرنسپل اسلامیہ کالج ندیم حیدر سے پوچھا کہ سپرٹینڈنٹ شہزاد اختر کا تبادلہ کہاں کیا جائے ، جس پر انہوں نے کہا کہ سوائے اسلامیہ کالج کئے کہ کہیں بھی کر دیں ۔جس کے بعدسیکرٹری کالج کے پرسنل سیکرٹری امتیاز نے سپلا کے صدر منور عباس کو دھمکی دی کہ ندیم حیدر نے شہزاد اختر کو جوائننگ نہ دی تو میں ان کا ٹرانسفرکرائوں گا ۔جس کے بعد اسلامیہ کالج کے پرنسپل کی شکایت پر کارروائی کے بجائے الٹا ندیم حیدر کو ہی کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرادیا گیا ہے ۔

معلوم رہے کہ اس سے قبل بھی اعلی افسران کے علم میں لائے بغیر اچھی شہرت کے حامل پرنسپل مسعود احمد کی تعیناتی کے 6 ماہ بعد سیکریٹری کالجز کو لا علم رکھتے ہوئے ان کا ٹرانسفر کر کے ان کی جگہ جونئیر موسٹ ، ناتجربے کار ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد اسلم خان کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ اور ڈی جی کالجز غلام مصطفی چرن سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بن قاسم پولیس کی کارروائی، 4 سالہ بچہ بازیاب، اغواءکار میاں بیوی گرفتار

Related Posts