شہباز حکومت کی لوٹ مار؟ ڈیزل پورے 17 پیسے سستا؛ پیٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شہباز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 1 روپے 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 پیسے کمی کے بعد 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل منگل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے اسے 392 روپے 66 پیسے کردیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Related Posts