بن قاسم پولیس کی کارروائی، 4 سالہ بچہ بازیاب، اغواءکار میاں بیوی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بن قاسم پولیس کی کارروائی، 4 سالہ بچہ بازیاب، اغواءکار میاں بیوی گرفتار
بن قاسم پولیس کی کارروائی، 4 سالہ بچہ بازیاب، اغواءکار میاں بیوی گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بن قاسم پولیس نے گذشتہ روز اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کروا کر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے میں گذشتہ روز اغواء ہونے والے 4 سالہ بچے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ مغوی بچے کے والد کیمطابق کچھ روز قبل محلے میں نامعلوم میاں بیوی نے کرائے پر گھر لیا تھا۔

والد کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ بیٹی نے اطلاع دی کہ انکل آنٹی بھائی کو لے گئے ہیں۔ چیک کرنے پر کرائے پر لیا گیا گھر خالی تھا اور دونوں میاں بیوی غائب تھے۔ گلی میں کھیلتے بچوں کیمطابق ملزمان 4 سالہ بچے کو رکشے میں لیکر فرار ہوئے۔

پولیس نے فوری بچے کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ نمبر 291/2021 درج کر لیا۔ پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مغوی بچے کو بازیاب کرا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بازیاب 4 سالہ شہباز کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار میاں بیوی کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے اغواء کی واردات کے محرکات کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں پروین زوجہ سمیر گوپانگ اور سمیر ولد علی دوست شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ ختم نبوت تنطیموں نے سندھ یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا

Related Posts