فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار روپے پر برقرار! چاندی کی قدر میں بڑی کمی، دیکھیں تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی تاہم چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 104 روپے رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک تولہ چاندی 212 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 148 روپے کی ہوگئی جبکہ 24 قیراط چاندی کے 10 گرام کی قیمت 182 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 270 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4,153 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی جبکہ بین الاقوامی منڈی میں چاندی کی قیمت 2.12 ڈالر کمی کے بعد 56.70 ڈالر رہی۔

Related Posts