پرائیویٹ اسکول مالکان کا 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Private educational institutes in Sindh to reopen on August 15

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی/لاہور :پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن اور چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش سے کروڑوں طلبہ کا تعلیمی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزانے کہا کہ حکومت15اگست سے تمام اسکول کھول دے اوراگرحکومت نے ایسا نہ کیا تو خوداسکول کھول دیں گے۔اسکول کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دیاجائے ورنہ لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں آج تک کوئی حکومت تعلیم کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئی، کوروناکے نام پرتعلیم کے ساتھ جوکیاگیاوہ انتہائی افسوسناک ہے، اسکول کھولنے کے لئے ایس او پیز دئیے گئے مگر حکومت سنجیدہ نہیں، 5کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے100کتب کی پابندی پرساتھ ہیں، کتابیں طلبہ کے مستقبل کے لیے خطرناک ہیں۔

کاشف مرزا نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے وزیرتعلیم فوری مستعفی ہوں، مدارس بچوں سے امتحانات لے سکتے ہیںتو حکومت کیوں نہیں لے سکتی ، حکومت نے اربوں کی فیس لیکرامتحانات نہیں لیے۔

چیئرمین آل سندھ پرایٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے بھی تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش منظور نہیں، چھ ماہ سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے،اسکول بند ہونے سے لاکھوں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی دو کروڑ سے زیادہ بچے اسکولز سے باہر ہیں ، چائلڈ لیبر بچوں کا اسکول میں واپس آنا مشکل ہے، مدارس اور یونیورسٹیز کے امتحانات اس کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔نجی اسکولز کی مالی مشکلات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث اسکول بند ہونے سے 1 ارب سے زائد طلباء متاثر

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور نیشنل  کونسل فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے اور تعلیمی اداروں سے متعلق واضح اور دوٹوک پالیسی کا اعلان کیا جائے۔

Related Posts