وزیراعظم ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے، فواد چوہدری
وزیراعظم ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت جہانگیر ترین کے خلاف ہونے والی ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

جہانگیرترین ہم خیال گروپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے معاملے کو لے کر کچھ ایم این ایز نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر جہانگیر ترین کا احترام کرتے ہیں مگر عمران خان کا خود کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں حکومت سےمشاورت کیلئے تیار نہیں ہے، آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانا چاہتے ہیں۔ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کےعمل کاحصہ بناناچاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

ضلع مردان میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کل مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ کیونکہ مردان میں کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کردیے

Related Posts