صدر اور وزیرِ اعظم کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر اور وزیرِ اعظم کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ
صدر اور وزیرِ اعظم کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم عالمی قوانین کی مزید خلاف ورزی ہے جس کے تحت کشمیریوں کی اکثریت اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کی جارہی ہے۔ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں سمیت مظلوم عوام پر ناقابلِ بیان ظلم و تشدد کرتی ہیں۔ یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر بھارتی فورسز کے تمام تر مظالم کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا رہے گا۔ 5 اگست 2019ء سے کشمیری بھائی اور بہنیں غیر انسانی فوجی محاصرے اور مواصلات کے لاک ڈاؤن کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ کشمیر میں اضافی فوج تعینات کردی گئی اور میڈیا اور مواصلات پر عائد پابندیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر زمین پر سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور امتِ مسلمہ نے قانون و انصاف میں اس تضاد کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کو رسائی فراہم کرے۔ 

یاد رہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

 ہر سال یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر بھی مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دُنیا بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر آج منایا جارہا ہے

Related Posts