پی ٹی آئی خواتین کاحلوہ ،بریانی کی دیگ اور ڈیزل کے ڈبے رکھ کر احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ٹی آئی سندھ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی قیادت میں پی ٹی آئی کی خواتین کراچی پریس کلب کے باہر پہنچ گئیں۔

مولانا کی آزادی مارچ کے شرکاء کے لئے حلوہ بریانی کی دیگ اور ڈیزل کے ڈبے بھی لے آئیں۔پی ٹی آئی کی خواتین نے حلوہ بریانی کی دیگ اور ڈیزل کے ڈبے رکھ کر احتجاج بھی کیا۔

دعا بھٹوکاکہنا تھا کہ مولانا اپنے سیاسی مقاصد کے لئے مدرسہ سے غریب بچوں کو استعمال نہ کریں۔ہم حلوہ بریانی اور ڈیزل دینے کے لئے آئی ہیں ہم سے لے لو بچوں کو ایندھن نہ بنائو۔

دعا بھٹونے کہا کہ مولانا صاحب دس سال تک کشمیر کمیٹی میں رہ کر بھی کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا۔ کشمیری عوام کے لئے عمران خان نے عملی جدوجہد کی ہے۔

مولانا اپنے سیاسی مقاصد کے لئے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں،احتجاج سب کا حق ہے لیکن یوں غریب بچوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا درست نہیں۔

مزید پڑھیں :دھاندلی زدہ حکومت کو ایک ہی دھکے سے باہر نکال کر پھینک دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

مولانا صاحب جس حلوے بریانی اور ڈیزل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ ہم ساتھ لائی ہیں۔ یہ حلوہ یہ بریانی اور ڈیزل بھی لیلو ہماری مدرسہ کے غریب بچوں کو استعمال نہ کرو۔

Related Posts