پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کااعلان کردیاگیا ، تمام میچزپاکستان میں ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL tickets for Pakistan matches to start
PSL tickets for Pakistan matches to start

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے پانچویں ایڈیشن کاشیڈول کااعلان کردیا گیا ،ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل کاافتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی میں جبکہ فائنل 22 کولاہور میں کھیلاجائے گا۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل2020 کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ میں 22 ملکوں کے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں،پی سی بی نے اس دن کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ کے گڑھ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن بھی نصب کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی،دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچ کراچی میں، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سال2019ء میں چار اہداف مقرر کیے جنہیں سال کے اختتام پر حاصل کرلیا گیا، احسان مانی

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی جبکہ کراچی کنگز اپنے 5 میچزہوم گراؤنڈ یعنی کراچی، 2،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی جبکہ لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ 1،1 کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بتایا کہ ایونٹ میں 22 ممالک کے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

Related Posts