پیپلزپارٹی دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ
پیپلزپارٹی دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ تبدیل نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم دباؤ میں کوئی فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سمجھوتہ کیا تھا۔ ہم نے تو نہیں کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی ہے۔

دونوں اطراف سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اب تک کی تلخی کا آغاز پیپلزپارٹی نے نہیں کیا تھا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کو 30 ووٹ ملے ، جن چار ارکان پر اعتراض کیا جارہا ہے ان میں سے ایک ن لیگ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چار ووٹوں کو نکال بھی جائے تو بھی ہمارے پاس 26 موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حفیط شیخ کا عہدے سے ہٹایا جانا پی ڈی ایم کی فتح ہے،بلاول بھٹوزرداری

Related Posts