ٹک ٹاک اسٹار نے نکاح کا بھانڈا پھوڑ دیا، پیپلز پارٹی رہنماکی حریم شاہ سے شادی کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک اسٹار نے نکاح کا بھانڈا پھوڑ دیا، پیپلز پارٹی رہنماکی حریم شاہ سے شادی کی تردید
ٹک ٹاک اسٹار نے نکاح کا بھانڈا پھوڑ دیا، پیپلز پارٹی رہنماکی حریم شاہ سے شادی کی تردید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما سے نکاح کر لیا، تاہم پیپلز پارٹی رہنما نے شادی کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار نے شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ کے شوہر کو شناخت کرنے کیلئے قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔ بعض صارفین نے پی پی پی کے رکنِ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کو حریم کا شوہر قرار دے دیا۔

کہا جارہا ہے کہ رکنِ سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ ہی حریم شاہ کے شوہر ہیں تاہم پی پی پی رہنما نے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔ حیرت انگیز طور پر انہوں نے تردیدی بیان میں ٹک ٹاک کی خاتون اسٹار کا نام لینے سے گریز کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میں پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ الزام ثابت کرکے دکھائے۔ پی ٹی آئی کے اراکین میری ذاتی زندگی پر جعلی خبریں بنا کر مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ 

رکنِ سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین مجھے سیاسی میدان میں شکست نہیں دے سکے، اب وہ دیگر ذرائع سے میری کردار کشی کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے لیڈر کی طرح نہیں ہوں۔

Syed Zulfiqar Ali Shah (@SyZulfiqarShah) | Twitter

وزیرِ اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما ذوالفقار شاہ نے کہا کہ آپ کا قائد ایک روز شادی کرتا ہے اور اگلے روز بیوی کو چھوڑ دیتا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ میرا خاندانی پس منظر ایسا نہیں ہے۔

قبل ازیں حریم شاہ کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی سے شادی کی ہے جس کا تعلق سندھ سے ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ نے اپنے خاوند کا نام تاحال خفیہ رکھا ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی سے شادی کر لی ہے جس کے متعلق تفصیلات بعد میں بتاؤں گی۔

آج سے 2 روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک پوسٹ میں ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا، لیکن پھر پوسٹ خود ہی ڈیلیٹ کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی سے شادی کر لی

Related Posts