ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی سے شادی کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا، لیکن پھر یہ پوسٹ خود ہی ڈیلیٹ کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تصویر کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے الحمد للہ لکھ دیا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ جس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، وہ حریم شاہ کے شوہر تھے یا منگیتر، جس پر سوشل میڈیا صارفین ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے سے شادی کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر حریم شاہ نے شادی کی خوشخبری تو سنائی لیکن اپنے شوہر کا نام بتانے سے اجتناب کیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے مداحوں کو جلد اپنی شادی کی تفصیلات سے آگاہ کردوں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حریم شاہ کی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے متنازعہ ویڈیوز کی جانب جانے والی حریم شاہ کی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیوز اور مفتی قوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچےہوئے تھے۔

آگے چل کر وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی ویڈیو نے حریم شاہ کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے، حال ہی میں حریم شاہ نے اپنے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرما پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے