ناگن چورنگی سرسید تھانے کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Policeman killed in Karachi firing incident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ناگن چورنگی سرسید تھانے کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل جعفر حسین ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا۔

چار ملزمان نے پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی ،لوٹ مار کے دوران مزاہمت پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ملزم کو تین گولیاں لگیں تاہم زخمی ملزم ساتھیوں کی مدد سے موقع سے فرار ہوگیا تھا ، پولیس اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، ادھر زخمی ڈاکو کا باپ واقع کے کئی گھنٹے بعد ملزم کو لیکر جناح اسپتال پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:رینجرز نے قتل کے کیس میں ملوث تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا

زخمی ملزم کی شناخت رحمت کے نام سے کی گئی ہے ، زخمی ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم دو سال قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔ ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے اپنے بیان میں دیگر تین ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ملزم کے جسم کے مختلف حصوں میں تین گولیاں لگی ہیں، ملزم کے آپریشن کے بعد مکمل بیان ریکارڈ کیا جائے گا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts